لاہور(کورٹ رپورٹر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر بالخصوص طبی اخراجات کیلئے لگ بھگ 20 لاکھ روپے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔