میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، گرین شرٹس کے پاس بائیس برس کے بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں ہرانے کا موقع ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین جوش انگلس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے شکست دینے کے بعد تیسرے میچ کےلیے پرتھ میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔