پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈولڈ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای شامل ہیں جس کے شیڈول کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیا جا سکتا ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے زیادہ تر میچز شارجہ میں ہونے کا امکان ہے، یہ سہ ملکی سیریز اگست کے آخر میں شروع کرنے کا پلان ہے۔
افغانستان نے 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز پاکستان میں کھیلنی تھی، جس پر پاکستان نے شیڈولڈ ٹی ٹونٹی سیریز کو سہ ملکی سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔
پاکستانی تجویز پر افغانستان اور یو اے ای نے سہ ملکی سیریز پر اتفاق کیا تھا۔