• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بھارت مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

—تصویر بشکریہ کرک انفو
—تصویر بشکریہ کرک انفو

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔

میچ کے آخری روز بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 425 رنز بنانے میں کامیاب رہی، بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں 3 بیٹرز نے سنچریاں اسکور کیں۔

رویندرا جڈیجا نے 107، کپتان شُبھمن گل نے 103 اور واشنگٹن سندر نے 101 رنز بنائے ، کے ایل راہول نے 90 رنز اسکور کیے۔

کرس ووکس نے 2، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 358 رنز بنائے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز اسکور کیے تھے۔

5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید