آسٹریلیا نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میچ میں 200 سے زائد رنز بنانے کے باوجود بھی ہار گئی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، راومن پاول اور روماریو شیفرڈ نے 28 ، 28 جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3، ایرون ہارڈی، زوئیر بارلیٹ اور ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے ہدف کو 4 گیندیں پہلے پورا کر لیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین نے 35 گیندوں پر 55 اور جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 51 رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 18 گیندوں پر 47 رنز کی باری کھیلی۔
آسٹریلیا نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-4 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔