• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تعلیمی چیلنجز کے حوالے سے بات چیت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رانا سکندر حیات نے اسکولز کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کی تعلیمی ترقی کےلیے مل کر کام کریں گے، قوموں کو بنانے میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تعلیم غریب آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے، حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبے میں ریلیف کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید