وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو بہت جلد ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کریں گے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ انشاء اللّٰہ جلد دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا اور قوم کو اس ناسور سے نجات ملے گی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا۔