• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو 2070 تک ملکی جی ڈی پی میں 21 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رپورٹ


ایشیا پیسیفک کلائمیٹ رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوسکتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2070 تک جی ڈی پی میں 21 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے میں ہونے کا خطرہ ہے۔ 2070 تک چاول اور مکئی کی پیدوار میں تقریباً 40 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ سویا بین کی پیداوار میں 20 فیصد اور گندم کی پیداوار 45 فیصد تک کم ہوسکتی ہے جبکہ مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو 20 فیصد پیداوار میں کمی کاسامنا ہوسکتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق موسماتی تبدیلیوں کی وجہ سے درختوں کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ موسم گرما میں اضافے کے باعث بجلی کی کھپت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید