لاہور( کورٹ رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایاکہ اکتوبر میں 213 گینگز کے 470 ممبران کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران 1204 وار داتیں ٹریس ہوئیں۔گرفتار گینگز کے ارکان سے 10کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ جس میں 469 موٹر سائیکلیں، 1 کار، 14 رکشے، ایک ٹریکٹر، 422 موبائل فونز، سونا اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔