لاہور(کورٹ رپورٹر) صوبہ بھر میں رکشہ ڈرائیونگ ٹیسٹ ہوا۔ رکشہ ڈرائیور لاہور مناواں لائن سمیت پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر اتوار رکشے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ صوبہ کی تمام لائسنس برانچز میں ایم وی اوز ،اے سی اور اے ڈی سی کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کے لیے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ 10 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز اس مہم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔