• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیم: سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت

لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم  کے معاملے پر جواب داخل کروانے کے لیے سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔

عدالت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بیرونِ ملک ہیں، وزیر اور سیکریٹری کے واپس آتے ہی جواب داخل کروا دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل عمران رانجھا نے جواب داخل کروا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضلعی حکومتوں کے انتخاب کے لیے حکومت سے خط کتابت جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو fبتایا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات قوانین کی روشنی میں کروائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید