• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ سے کرچی پہنچنے والے پی آئی اے کے 100 مسافر سامان سے محروم


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ دیا، عمرہ زائرین اپنے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔

جدہ سے کراچی پہنچنے والے پی ائی اے کے 100 عمرہ زائرین سامان سے محروم ہو گئے۔

انتظامیہ نے عمرہ زائرین کا سامان جدہ میں چھوڑ دیا اور انہیں صرف آبِ زم زم دے کر رخصت کر دیا۔

سامان سے محروم ہونے والے مسافر کا کہنا ہے کہ جدہ سے پرواز پی کے 832 پونے 2 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔

مسافروں نے بتایا کہ ہم کراچی ایئر پورٹ پر صبح ساڑھے 9 بجے تک سامان کا انتظار کرتے رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد مسافروں کا کوئی ایک بیگ بھی کراچی نہیں پہنچا، سامان نہ ملا تو انتظامیہ نے کل آنے کا کہہ کر گھر روانہ کر دیا۔

متاثرہ مسافر کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج کرنے پر مسافروں کو آبِ زم زم فراہم کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید