• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی فنانس پر دنیا کو ادائیگی کرنا ہو گی ورنہ انسانیت قیمت ادا کریگی: سیکریٹری جنرل یو این

انتونیو گوتیرس— فائل فوٹو
انتونیو گوتیرس— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ موسمیاتی فنانس پر دنیا کو ادائیگی کرنا ہو گی ورنہ انسانیت کو قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کوپ 29 کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی درجۂ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے حتمی مرحلے میں ہیں.

انہوں نے کہا کہ فوسل فیولز کو دگنا کرنا مضحکہ خیز ہے، جی 20 کو موسمیاتی ایکشن پر قیادت کرنی چاہیے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ کوپ 29 میں موسمیاتی فنانس کی راہ میں حائل دیوار گرا دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوپ 29 میں ترقی پزیر ممالک کو خالی ہاتھ نہیں رہنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید