ایران نے دارالحکومت تہران میں دفاعی سرنگ بنانے کی تیاری مکمل کر لی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے دارالحکومت تہران میں دفاعی سرنگ بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی سرنگ تہران میٹرو اسٹیشن کو امام خمینی اسپتال سے جوڑے گی، جس سے طبی سہولت تک براہِ راست زیرِ زمین رسائی حاصل ہو جائے گی۔
ٹرانسپورٹ سربراہ برائے تہران سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار دفاعی نقطۂ نظر سے سرنگ بنائی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر سرکاری سطح پر حملہ کیا تھا، جس میں مغربی سرحدوں پر واقع میزائل فیکٹریوں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔