شمالی کوریا نے روس کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ایک حکم نامے کے ذریعے کریملن سے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
معاہدے کے تحت سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کسی بھی فریق پر حملے کی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ روس پہلے ہی گزشتہ ہفتے اس معاہدے کی توثیق کر چکا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر جون میں دستخط ہوئے تھے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جون میں ہونے والے اس معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیا تھا۔