• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کرسٹی نوم سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی منتخب

کرسٹی نوم بطور سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی منتخب —تصویر بشکریہ سی این این
کرسٹی نوم بطور سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی منتخب —تصویر بشکریہ سی این این

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسٹی نوم کو بطور سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی منتخب کر لیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی اگلی سیکریٹری کے طور پر منتخب کیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے کابینہ و انتظامیہ کے لیے نامزد گیوں کا عمل جاری ہے، مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹر مارکو روبیو کے نام پر نو منتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کر لیا ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔

ٹرمپ اپنی حکومت میں اہم ذمے داریوں کے لیے ممکنہ امیدواروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ممتاز سرمایہ کار اسکاٹ بیسینٹ سے بھی ملاقات کی ہے اور وہ ممکنہ طور پر وزیرِ خزانہ نامزد ہو سکتے ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید