• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی جبالیہ کیمپ میں حماس سے لڑائی میں مارے گئے، شمالی غزہ کی پٹی میں پیر کو لڑائی کے دوران 4  فوجی ہلاک ہوئے، یوں گزشتہ دن کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں اسٹاف سارجنٹ اور کاٹز، 20 سالہ معالیہ، 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ ناوی یائیر، 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ گیری لالھر زولت، 20 سالہ  اسٹاف سارجنٹ اوفیر الیاہو شامل ہے، جو کفیر بریگیڈ کے شمشون بٹالین سے  تعلق رکھتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان فوجیوں کو ایک عمارت میں اینٹی ٹینک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کفیر بریگیڈ شمالی غزہ میں جبالیہ کے قریب بیت لاہیہ کے علاقے میں حماس کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے، گزشتہ روز ایک اور فوجی، میجر (ریٹائرڈ) اتمار لیوین فریڈمین، بھی جبالیہ میں ایک الگ اینٹی ٹینک حملے میں ہلاک ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 27 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک 369 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 783 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید