• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بینچز کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، کمیٹی میٹنگ جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپس آنے کے بعد بلائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی، کمیٹی میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور ہر درخواست کو اس کی باری پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید