• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو جدید اور ڈیجیٹلائزڈ ریاست بنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا: احسن اقبال

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو
وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جدید اور ڈیجیٹلائزڈ ریاست بنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم پیپر لیس ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپر لیس سی ڈی ڈبلیو پی ملک میں ڈیجیٹلایزیشن کی جانب اہم قدم ہے، سی ڈی ڈبلیو پی کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن جدیدیت کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپر لیس ہونا ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم ہے، پیپر لیس اقدامات ماحول دوست ہونے کے ساتھ مستحکم ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کے تمام اجلاس اب سے ڈیجیٹل طریقے سے منعقد ہوں گے، وزارت منصوبہ بندی کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن سے کاغذی استعمال اور پرنٹنگ کے لیے درکار وسائل میں کمی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید