پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹراپارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر 13 جنوری کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست مسترد کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں مؤقف دیتے ہوئے استدعا کی کہ سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کا فیصلہ یکطرفہ طور پر دیا، سپریم کورٹ کے 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف اپیل منظور کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کی دوسری نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے۔