یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میزائل حملوں کے بعد یوکرین نے ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
یوکرینی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، فضائی دفاعی دستے اپنا کام کر رہے ہیں، لہٰذا شہری پناہ گاہوں اور محفوظ مقام پر رہیں۔
یوکرین کی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ روسی حملے گزشتہ 2 ماہ میں پہلے میزائل حملے ہیں جن میں روس نے بیلسٹک میزائل کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ہوائی جہاز سے بھی کروز میزائل داغے ہیں۔
خیال رہے کہ 26 اگست کو روس نے یوکرین پر 200 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک اور ملک بھر میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس حملے کو کیف نے جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا تھا۔