• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان


ملک میں اس مرتبہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

تیل کمپنیز ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل 255 روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید