ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 4300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 686 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 869 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 713 ڈالر ہے۔