• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی پرویز ملک کی سعودی وزیرِ توانائی سے ملاقات

فوٹو: ایکس۔وزارت پیٹرولیم ڈویڑن، پاکستان
فوٹو: ایکس۔وزارت پیٹرولیم ڈویڑن، پاکستان

وفاقی وزیر توانائی پیٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر کام کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

علی پرویز ملک نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے بھی ملاقات کی۔ اور معدنی و توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستانی معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ 

علی پرویز ملک نے انٹرنیشنل انرجی فورم، میٹسو کارپوریشن اور سعودی ایکزم بینک کی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تجارتی خبریں سے مزید