پنجاب حکومت نے پاسکو سے 7 لاکھ ٹن گندم خرید لی۔ 3 لاکھ میٹرک ٹن کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ویٹ ایئر 10 اپریل تک 7 لاکھ ٹن گندم کا شارٹ فال تھا۔
محکمہ زراعت نے گندم امپورٹ کرنے کی بجائے پاسکو سے خریدنے کی تجویز دی تھی، پاسکو سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ موصول ہو چکی ہے، پاسکو نے مزید 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم بھی پنجاب کو جاری کر دی ہے۔
گندم کی حکمت عملی کے تحت مرحلہ وار فلار ملز کو سپلائی جاری ہے، ملز کو سبسڈائز گندم کی یومیہ فراہمی 15سے بڑھا کر 20 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے۔
آئندہ دنوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔