سندھ حکومت نے کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرے گی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تعمیر کے لیے ماہرینِ تعمیرات سے مدد حاصل کر لی، گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر تک کاروبار کی عارضی جگہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کے عارضی کاروبار کے لیے 3 جگہیں منتخب کر لیں۔
واضح رہے کہ کراچی کا بڑا کاروباری شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے،77 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔