• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ایم ڈی سی کی ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔

لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل پی ایم ڈی سی کے قواعد کے مطابق شروع کردیا جائے۔ 

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نے 19 اکتوبر 2024 کو سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں پی ایم ڈی سی کے اعلان کردہ ٹیسٹ کے نتائج کو روک دیا تھا اور داخلوں کے عمل بھی روک دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید