یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دیے گئے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ (Vadym Skibitsky) نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پیوٹن محسوس کر رہے ہیں کہ ہم ان کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن انہیں ڈر ہے کہ ان کو اپنے ہی لوگ قتل کردیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے بیان کے بعد روس کے صدارتی محل کریملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی سروسز جانتی ہیں کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔
ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کا انٹرویو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا آغاز کرنا روس کا حق تھا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ایک تنازع ہے جسے یوکرین اور مغرب ایک بلا اشتعال جنگ کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد حکومت اپنی دہشت گردانہ خواہشات کے بارے میں بات کر رہی ہے، خصوصی فوجی آپریشن جائز سے زیادہ اور ضرورت سے زیادہ ہے۔