• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس ٹو: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت مسترد



توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

اس سے قبل 12 نومبر کو توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

12 نومبر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 12 نومبر سے قبل ہونے والی سماعت میں دونوں کی بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید