وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس 18 نومبر کو دن 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔