پنجاب اسمبلی میں ترمیمی زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔
ترمیمی بل کے ذریعے زرعی زمین پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے گی۔ زرعی انکم ٹیکس بل کی منظوری سے لائیواسٹاک پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔
زرعی زمین کے ساتھ لائیواسٹاک سے کمائی جانے والی آمدن پر بھی ٹیکس ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعد زیادہ آمدن والے کسانوں پر سپر ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔
لائیواسٹاک کا تصور پنجاب لائیواسٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے مطابق ہو گا۔
بل کے متن کے مطابق 12 لاکھ سے کم زرعی آمدنی والے ٹیکس نادہندہ پر 10 ہزار جرمانہ اور 4 کروڑ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ پر 25 ہزار جرمانہ ہوسکے گا۔
بل کے متن کے مطابق 4 کروڑ سے زیادہ زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔
ایجنڈ امکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔