پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس بل 2024ء کی مخالفت کردی۔
پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بل کی مخالفت کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس بل پر حکومت نے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی۔
انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت نہیں۔ حکومت اپنی اکثریت کی بنیاد پر بل ضرور منظور کرالے گی۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ ایوان میں صرف ایک وزیر موجود ہے۔