• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سے 4 لوگوں نے ٹرین میں ہراساں کیا، چھری سے قتل کی دھمکی دی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پولیس کو ٹرین واقعے کی رپورٹ درج کروادی، انہوں نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی، ہراسانی کی تفصیلات بتائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ استعمال کیے اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وہ واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں پہچانتے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ 11 نومبر 2024 کو سہ پہر تقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا، لندن میں نجی دورے پر ہوں، عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کا پتہ لگائے، قتل کی دھمکیاں، ہراسانی کے ایسے واقعات برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلئے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔

خواجہ آصف کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید