وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک بےمثال جدوجہد ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی ہرگز اسپانسرڈ نہیں۔
وفاقی وزیرریلوےسعدرفیق نے لاہورکے الحمراہال میں یوم سیاہ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کاحصول تحریک پاکستان کانامکمل ایجنڈاہے،مسئلہ کشمیرکےحل تک خطےمیں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا۔