• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودہ ترین شہروں میں آج نئی دہلی کا پہلا نمبر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر رہا۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق نئی دہلی 802 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔

لاہور 780 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دوسرے جبکہ ڈھاکا 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانی شہروں میں لاہور 780 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے، ملتان 777 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ راولپنڈی 312 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

لاہور کے علاقے  گلبرگ میں فضائی آلودگی 1414پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید