• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق آن لائن جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اجلاس جیل اصلاحات سے متعلق 2 نومبر کے اجلاس کا فالو اپ ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم، انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا، سابق جسٹس شبر رضا رضوی، سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے شرکت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی کی کوآرڈینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ کے ہمراہ پنجاب کے جیلوں کا دورہ کرکے جامع رپورٹ مرتب کریں۔ 

اعلامیہ کے مطابق جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو لاہور ہائیکورٹ، لاء اینڈ جسٹس کمیشن، پولیس اور جیل ڈپارٹمنٹس معاونت فراہم کریں، فوجداری نظام انصاف کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تجاویز پیش کریں۔ 

اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی رپورٹ جسٹس شبر رضا رضوی سے شیئر کرے جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ 

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو ذیلی کمیٹی کو مکمل لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قومی خبریں سے مزید