• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں سمجھتا ورکر بانی پی ٹی آئی کیلئے ان کی اہلیہ یا بہنوں کے کہنے پر نکلے گا، شیر افضل مروت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی نامزدگی کے وقت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے سیاسی کردار سے ہمیں منع کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں کہ موروثیت سیاست کیلئے زہر ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ احتجاج میں کردار ادا کرسکوں لیکن آج میٹنگ میں نہیں بلایا گیا، مجھے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں میرے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انکا کہنا تھا احتجاج پر انھوں نے درجنوں پرچے کرنے ہیں پکڑ دھکڑ کرنی ہے، میرا نہیں خیال کہ ورکر بانی پی ٹی آئی کیلئے ان کی اہلیہ یا بہنوں کے کہنے پر نکلے گا۔ 

شیر افضل مروت نے کہا پیغام رسانی تو وکلا اور سیکریٹری جنرل ملاقات کرتے ہیں تو ہوجاتی ہے۔ پی ٹی آئی ورکرز کا نظریہ ہی یہ نہیں کہ وہ کسی اور کے کہنے پر نکلے گا۔ 

انھوں نے کہا پی ٹی آئی کا ورکر بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہی نکلے گا۔ دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل اور کمیٹی نہیں بنتی تو شاید ہم بھرپور دھرنا نہ دے پائیں۔ 

شیر افضل مروت نے کہا علی امین سے ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں احتجاج سے متعلق مشاورت ہوئی، کے پی سے تو لوگ آجائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ ڈی چوک پر قدم کیسے جمائیں۔ ابھی تک اس احتجاج سے متعلق عوام کو کوئی موٹیویشنل پیغام نہیں دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید