• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 3 لاشیں ملنے پر منی پور میں ہنگامے، 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند


بھارتی ریاست منی پور میں ہنگاموں کے بعد شہر امپھال میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

 پرتشدد ہنگامے 6 لاپتہ افراد میں سے 3 کی لاشیں ملنے کے بعد شروع ہوئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے دو وزراء اور تین ارکان پالیمنٹ کے گھروں پر بھی دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔

 مظاہرین نے 3  افراد جن میں دو بچے شامل تھے کے مبینہ قتل کے خلاف مختلف اضلاع میں مظاہرے کرتے ہوئے تین وزراء اور 6 ایم ایل ایز کے گھروں پر دھاوا بولا۔

بھارتی حکومت نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے  اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید