• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر خواتین کھلاڑی ندا ڈار اور عالیہ ریاض سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سینئر خواتین کھلاڑی ندا ڈار اور عالیہ ریاض کو مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔پی سی بی نے کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد ہفتے کو 2024-25کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے۔بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں آگئی ہیں۔اس سینٹرل کنٹریکٹ میں تین نئی انٹریز گل فیروزہ،رامین شمیم اور تسمیہ رباب کی ہوئی ہے۔ تسمیہ رباب نے پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے ۔ گل فیروزہ 2018اور رامین شمیم2022-23 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ندا ڈار ،عالیہ ریاض،انوشے ناصر،ایمان فاطمہ،شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی۔تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی فہرست میں کیٹگری اے - فاطمہ ثنا ، منیبہ علی اور سدرہ امین،کیٹگری بی نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال ،کیٹگری سی ،ڈیانا بیگ، عمیمہ سہیل ،کیٹگری ڈی،غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی، رامین شمیم، صدف شمس، سیدہ عروبشاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید