لندن (جنگ نیوز) ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے میچ فکسنگ میں قصوروار پائے جانے کے بعد آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق چیمپئن مارک کنگ پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آزاد ڈسپلنری پینل نے 50 سالہ انگلش کھلاڑی کو میچ فکسنگ اور اسی میچ کے بارے میں خفیہ معلومات شیئر کرنے کا قصوروار پایا اور ساتھ ہی انہیں مقدمے کے اخراجات کی مد میں تقریباً 87 ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔