• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی 13 رنز سے جیت لیا، سیریز اپنے نام کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 13رنز سے جیت لیا اور سیریز بھی اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے لیا۔پاکستانی فیلڈروں نے پانچ کیچ ڈراپ کرکے میچ بھی گنوادیا۔ جبکہ محمد رضوان ، بابر اعظم سمیت صف اول کے بیٹر ناکام رہے پاکستانی اننگز کی سست رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلا چوکا گیارہویں اوور میں لگا۔طویل قامت فاسٹ بولر اسپنسر جانسن نے اپنے انٹر نیشنل میچ میں26رنز دے کر پانچ وکٹ لئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔پاکستانی اننگز میں آغا سلمان علی، شاہین شاہ ،نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹ پر147رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم بیس اوورز بھی نہ کھیل سکی اوردو گیندیں پہلے134رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیریز کا آخری میچ پیر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ ناکام ثابت ہوا، صاحبزادہ فرحان نے 5رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان 16،آغا سلمان علی صفر ،عثمان خان نے 52رنز کی اننگز کھیلی ۔ہفتے کوسڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا ۔ حارث رؤف نے پہلے جیک فریزر میک گرک کو 20 رنز اور پھر کپتان جوش انگلس کو صفر پر پویلین بھیج کردیا۔ ۔عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو بھی آؤٹ کردیاوہ 32 رنز بناسکے۔پاکستان کےحارث رؤف نے22رنز دے کر چار اور عباس آفریدی نے17رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے سفیان مقیم نے21رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید