کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ سب کچھ آئی سی سی کی وجہ سے ہوا، کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو دوسری ٹیم شامل کریں۔ ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ بہت پہلے ہو چکا تھا، پاکستان نے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے بہت پیسہ لگایا ہے۔اگر آپ بھارت کھیلنا چاہتا ہے تو کھیلیں، پاکستان کی میزبانی بڑی اچھی ہوتی ہے، قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا ، اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کوئی اور ٹیم شامل کر کے ایونٹ کرائیں۔