کراچی (جنگ نیوز) پیرس میں نیشنز لیگ فٹ بال میں اسرائیل اور فرانس کا میچ کشیدگی میں کھیلا گیا۔ غیرمعمولی صورتحال کے سبب 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں صرف 16 ہزار تماشائی جبکہ سکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کے تحت اسٹیڈیم کے آس پاس 4 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔ میچ شروع ہونے سے پہلے اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا تو شائقین نے شور شرابہ اور ہوٹنگ شروع کر دی جس پر اسرائیل کے حامی اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ شائقین نے غزہ ولبنان پر اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے لگائے اور ظلم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔