کراچی(اسٹاف رپورٹر) دبئی میں سہ فریقی کرکٹ سیریز میں پاکستان انڈر19ٹیم کو افغانستان نےشکست دے دی۔ پہلے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ناکامی سے دوچار کیا تھا۔ جمعے کودبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان انڈر 19 نے 100 رنز سےفتح اپنے نام کی ۔ پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فاتح ٹیم نے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔ فیصل شنوزادہ نے 123رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے محمد احمد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن افغان بولرز کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور 47ویں اوور میں206رنز پر فارغ ہوگئی۔ نصیر خان چار وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، اے ایم غضنفر ،عزیر اور نورستانی نے دو دو وکٹ لیے۔پاکستان انڈر 19 کی طرف سے عثمان خان نے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔