کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن نے پنجاب میں شدید اسموگ اورموسمی خرابی کے باعث24 نومبر کو اسلام آباد میں شیڈول ساف کراس کنٹری ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کردی۔ پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ شاہ جہاں کے مطابق ٹیموں میں سے دو کو لاہور سے اسلام آباد تک بذریعہ سڑک سفر کرنا تھا، فضائی حدود کی بندش اور سفر کے دوران سڑکوں کی بندش متعلقہ ٹیموں کی تیاریوں کو بری طرح متاثر کرتی جبکہ کھلاڑیوں کے لئے صحت کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خدشہ تھا ۔ حکومت کو صورت حال کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔