• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی بیروت پر فضائی حملے، حزب اللّٰہ کے اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ فائر

بیروت (اے ایف پی) لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے،حزب اللہ کاشمالی اسرائیل میں انفنٹری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانےکیلئے دو راکٹ حملوں کا دعویٰ، لبنان کی حکومت نے جنگ بندی کیلئے 13 نکاتی امریکی تجاویز پر غور کیلئے تین روز کی مہلت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق،فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی ٹی وی فوٹیج میں گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں حملہ دکھایا گیا۔اے ایف پی ٹی وی کی ویڈیو میں علاقے میں عمارتوں پر دھوئیں کے تین بادل اٹھتے ہوئے نظر آئے ۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے کہا کہ حریت ہریک کے قریب سمیت دشمن نے تین فضائی حملے کیے۔اس نے کہاکہ حریت ہریک کے قریب پہلے حملے میں عمارتیں تباہ ہوئیں اور علاقے میں نقصان پہنچا۔این این اے کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیل نے جمعہ کی رات اور ہفتے کے اوائل میں کئی حملے کیے۔جبکہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں انفنٹری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانےکیلئے دو راکٹ حملوں کا بھی دعویٰ کیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز میں سے ایک ڈرون اسرائیلی شہر نہاریا کی ایک عمارت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں عمارت کی بالکونی کو معمولی نقصان پہنچا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے، جن میں سے کچھ کو ناکام بنادیا گیا۔حزب اللہ کے حملوں کے باعث اسرائیلی شہر حیفہ سمیت دیگر مقامات پر خطرے کے سائرن گونجنے لگے اور ان مقامات پر موجود اسرائیلی شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور فوری طور پر مختلف جگہوں پر بنائے گئے زیرزمین بنکرز میں چھپ گئے۔علاوہ ازیں عراق کی مزاحمتی تنظیم نے بھی اسرائیل کے شہر ایلات پر ڈرونز داغنے کا دعوی کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید