لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت کشیدگی کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ پیغام میں مودی نے کہا ہے کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ انہیں لمبی اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔