حسن ابدال میں بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے بھارت سے 2 ہزار 500 سے زائد سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے۔
بھارت سے آنے والے قافلے میں1 کینیڈا سے اور 6 امریکا سے آئے ہوئے سکھ یاتری بھی شامل ہیں جبکہ 200 سکھ یاتری برطانیہ سے بھی حسن ابدال پہنچے ہیں۔
سکھ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں بسوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر عارف قریشی نے یاتریوں کا استقبال کیا۔
بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 1 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار و افسران سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات گزشتہ رات نگر کیرتن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی تھیں۔
آخری روز جلوس’نگر کیرتن‘ نکالا گیا جو گوردوراہ کیارہ صاحب سے ہوتا ہوا واپس گوردوارہ جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔