مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے۔
وطن واپسی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج اور دھرنے کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
نواز شریف 26 اکتوبر کو لندن پہنچے تھے، انہوں نے اس دوران امریکا اور جنیوا کا دورہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو جنیوا کے لیے روانہ ہوئی تھیں، وہ لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں تھیں۔
جنیوا میں مریم نواز نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا اور پھر کچھ دن قیام کے بعد وہ لندن آئیں تھیں۔