وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوا ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ، بلوچستان کے عہدیداروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔
ملاکنڈ ریجن سے عبدالطیف، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، سلیم الرحمٰن نے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہزارہ ریجن اجلاس میں عمر ایوب، اکبر ایوب، ارشد ایوب، فضل الحق نے نمائندگی کی۔
بلوچستان سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر صفیہ کاکڑ اور پانچ ممبرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔
بشریٰ بی بی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جہدوجہد تیز کی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ 24 نومبر کو تمام ریجنز اور بلوچستان سے کارکنوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔